بھٹکل، 7؍ جنوری (ایس او نیوز) اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے بھٹکل تعلقہ کے ووٹروں کی قطعی فہرست کی جاری کی ہے اور اس کی نقل سیاسی لیڈروں کو فراہم کی ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو فراہم کی جا رہی ہے ۔ ووٹروں کے نام ، مقام رہائش اور دیگر امور میں کسی قسم کی دیگر میم ضروری ہو تو عوام ضروری دستاویزات کے ساتھ رجوع ہو کر ترمیم و تنسیخ کر سکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ہیلپ لائن 1056 پر کال کرکے یا پھر تحصیلدار دفتر سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
اس موقع پر تحصیلدار اشوک بھٹ، بی جے پی یونٹ کے لیڈر شرینواس نائک، کانگریس پارٹی بھٹکل یونٹ صدر وینکٹیش نائک ، جنتا دل بھٹکل کے راج وردھن اور کمیونسٹ پارٹی کے تلک گوڈا موجود تھے ۔